انٹرٹینمنٹ

بھارتی حسینہ مس یونیورس ہرناز سندھو، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند

مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی ہرناز سندھو نے  بالی ووڈ  بادشاہ سے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پسندیدہ اداکار اور بالی ووڈ میں کام کرنےکے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار شاہ رخ خان کےساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا کہ’ وہ شاہ رخ خان سے بہت متاثر ہیں، جس طرح وہ محنت سے کام کرتے ہیں‘۔

ہرناز سندھو نے مزید کہا کہ’ شاہ رخ خان آن اسکرین اور آف اسکرین بہت ہی نرم مزاج انسان ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں کافی حیرت انگیز کام کیے ہیں‘۔

بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیت کر 21 سال بعد ایک بار پھر بھارت کے نام یہ اعزاز کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close