انٹرٹینمنٹ

آج اس مقام پر ہوں جس کی خواہش تھی

زندگی کے نشیب و فراز بھی دیکھے اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا

بھارتی ادکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے اس دس سالہ سفر پر پرینیتی کہتی ہیں کہ میں حیرانی سے پیچھے دیکھتی ہوں۔

رواں برس فلم ’سائنا‘، ’دا گرل آن دا ٹرین‘ اور ’سندیپ اور پنکی فرار‘ کی ریلیز کے بعد پرینیتی کا کہنا تھا کہ رواں سال نے انہیں وہ کام فراہم کیا ہے جو وہ ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح قسمت آپ کی زندگی میں بہترین کردار ادا کرتی ہے۔ میری فلم سندیپ اور پنکی فرار 2018 میں ریلیز ہونے والی تھی اور اس وقت مجھے یہ واضح نہیں تھا کہ مجھے کہاں جانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فلم اس وقت ریلیز ہوئی ہے جب میں نے سائنا اور دا گرل آن دا ٹرین سے اپنی سوچ کو بدلا ہے۔

پرینیتی کا کہنا تھا کہ اس سال نے مجھے وہ نتائج دیے ہیں جن کی میں نے ہمیشہ سے خواہش کی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت میں محسوس کر رہی ہوں کہ میں آج اس مقام پر ہوں جہاں پہنچنے کا میں نے خواب دیکھا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے لیے فلمی کیریئر کے گزشتہ دس سال بہترین رہے ہیں، اس میں زندگی کے نشیب و فراز بھی دیکھے اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close