انٹرٹینمنٹ

اِسرا بیلگیچ ’حلیمہ سلطان‘ کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

 ترک اداکارہ اِسرا بیلگیچ کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا ہے۔

اِسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں اداکارہ چھوٹے اور کالے رنگ کے بالوں کے ساتھ کالے رنگ کا لباس پہنے بالکل ایک نئے روپ میں نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ کے اس نئے انداز کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic)

یہاں تک کہ اِسرا بیلگیچ کے ساتھی اداکارجاوید چیتن گونیر بھی اس تصویر پر تبصرہ کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

اُنہوں نے اداکارہ کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ’بہت ہو گیا، اب آپ ہر روز مزید خوبصورت نہیں ہو سکتیں!‘

اِسرا بیلگیچ کی اس پوسٹ کو اب تک 4 لاکھ سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close