انٹرٹینمنٹ

ڈانسر نورا فتحی انسٹاگرام پر فی الحال دستیاب نہیں

بھارتی ڈانسر نورا فتحی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی خبر زیر گردش ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق نورا فتحی کی انسٹاگرام پر فی الحال ’دستیاب نہیں‘ تحریر ہے، ان کی آخری پوسٹ دبئی میں چھٹیوں کی تھی، وہ اس پوسٹ میں ایک شیر کو کھانا کھلا رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا میں اب چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ نورا فتحی نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا یا وہ بعض تکنیکی وجوہات کے باعث شو نہیں ہورہا ہے۔

معروف ڈانسر جو آج کل دبئی میں ہیں، انہوں نے اپنی آخری پوسٹ ’یہ ڈراؤنہ تھا‘ کے کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس میں وہ ایک بھوکے شیر کو کھانا کھلارہی ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی چاہنے والوں کو یہ بھی بتایا کہ خونخوار جانوروں کو کیسے کھلایا جاتا ہے اور وہ خود بھی زندگی میں پہلی بار ایسا کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اس صورتحال میں نورا فتحی کے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ یا ڈی ایکٹیویٹ کردیا ہے۔

اب اگر مداح ان کی انسٹا پوسٹ تک رسائی کی کوشش کریں تو لکھا آتا ہے کہ ’ معذرت، یہ صفحہ اب دستیاب نہیں‘۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close