Featuredاسلام آباد

ہمیں جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کے قیام کے لئے فی الفور عمل کرنا ہوگا

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے متعلق شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو خط لکھ دیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کے قیام کے لئے فی الفور عمل کرنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے خطوط جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے متعلق درکار قانون سازی میں تعاون کیلئے لکھے گئے ہیں۔ جو پارلیمنٹ میں دونوں رہنماؤں کے چیمبرز میں موصول ہوگئے۔

وزیرخارجہ نے خطوط بحثیت وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تحریر کیے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یو این ڈی پی کی’جنوبی پنجاب کے پائیدار ترقی کے علاقائی اہداف کے اشاریوں کا مرکز اور شمال سے موازنہ‘ رپورٹ کے اجرا کے بعد ایک بار پھر خط ارسال کر رہا ہوں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبےکا سب سے پسماندہ ترین خطہ ہے، جنوبی پنجاب کے باشندوں میں احساس محرومی بے سبب نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پنجاب کے جنوبی خطے کی 55 فیصد دیہی آبادی 50 فیصد سےکم فی کس آمدن پر زندگی گزار رہی ہے، جنوب میں 31 فیصد آبادی قومی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے، جنوبی پنجاب کے ایک تہائی سے زائد بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ سیاسی جماعتوں کی جانب سے فوری اقدام کی ضرورت کا اعادہ کرتی ہے، ہمیں جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کے قیام کے لئے فی الفور عمل کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close