Featuredاسلام آبادتجارت

ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں ، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا

ذخیرہ اندوزی کرنے والے 6 پمپس کو سیل کردیا گیا ہے

اسلام آباد :  وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قلت نہیں ہونی چاہیے ، ہم یہ یقینی بنائیں گے

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے، 20 دن کا پیٹرول موجود ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قلت نہیں ہونی چاہیے ، ہم یہ یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے 6 پمپس کو سیل کردیا گیا ہے۔ 5 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ تمام پیٹرول پمپس کو چیک کیا جا رہا ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے۔ 20 دن کا پیٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے۔ پمپس پر پیٹرول نہ ہونے سے عوام پریشان ہیں۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close