Featuredسندھ

38 ملین میں سے صرف 2 ملین گھرانے ٹیکس ادا کرتے ہیں

کراچی: ہمارے پاس اب ڈیٹا آگیا ہے سب کو ٹیکس دینا پڑے گا

شوکت ترین کا کہنا ہے کہ 38 ملین میں سے صرف 2 ملین گھرانے ٹیکس ادا کرتے ہیں، ہمارے پاس اب ڈیٹا آگیا ہے سب کو ٹیکس دینا پڑے گا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ہوگا، اداروں سے بار بار قرضے نہیں مانگ سکتے، پاکستان میں بڑے ہنرمند لوگ ہیں، پاکستانی عوام دنیا کی بہترین قوم ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اب ڈیٹا آگیا ہے سب کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم نے قواعد سوچ سمجھ کر بنائے ہیں، تاجروں کی شکایات کا نوٹس لیا ہے، ازالہ کریں گے، 38 ملین میں سے صرف 2 ملین گھرانے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت، آئی ٹی، ہاؤسنگ، تجارت پر توجہ دینی ہے، مستحکم گروتھ ہوگی تو نچلے طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی بہت ہمت والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام بلوچستان سے شرو ع کرنے جارہے ہیں، معاشی ترقی کیلئے آئی ٹی سمیت دیگر اہم شعبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان کی معیشت صحیح سمت میں جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close