Featuredاسلام آباد

رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانے میں ہی ہماری کامیابی ہے

انسانیت کے ہر دکھ کا مداوا رحمتِ دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی تابعداری میں ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانے میں ہی ہماری کامیابی ہے

صدر مملکت عارف علوی نے قوم کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے، خاتم النبین نے انسانوں کو غلامی سے نجات دلائی۔

انہوں نے کہا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات زندگی کے ہر شعبے میں مشعل راہ ہیں، آپ کی سیرت پر عمل ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قوم کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے ہر دکھ کا مداوا رحمتِ دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی تابعداری میں ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے رسول صلی علیہ وعلیہ وسلم کی کامل اتباع واطاعت نصیب فرمائے۔

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے، مساجد، محلوں اور اہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ میلاد کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

چاروں صوبوں میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس کے راستوں پر اسنائپرز اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close