Featuredاسلام آباد

ساڑھے3 سال سے ایک نیا پاکستان نظر آ رہا ہے

اسلام آباد: تمام ممالک اس وقت پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان کسی کے سامنے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں ہے ، ساڑھے3 سال سے ایک نیا پاکستان نظر آ رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہم امن کے فروغ کیلئے ہر کسی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، سردیاں شروع ہوتی ہیں تو پی ڈی ایم کی بیماری بھی آجاتی ہے، پی ڈی ایم کی بیماری بھی ختم ہوجائے گی کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی، سردیاں ختم ہوتے ہی پی ڈی ایم بھی ختم ہو جاتی ہے، ملک میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عمران خان صحت کارڈ لا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگست 2023 تک عمران خان اس ملک کے وزیراعظم رہیں گے، اپوزیشن یاد رکھے، عمران خان دوبارہ بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے، ماسکو سے واپسی پر وزیراعظم نے فوری معاشی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا، بھارت نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو وزیراعظم نے بہادری سے فیصلے کیے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کس طریقے سے لیڈروں نے ملک کو بیچا، اقتدار سنبھالا تو ملک میں معاشی بحران تھا، نیا پاکستان کسی کے سامنے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں ہے، ساڑھے3 سال سے ایک نیا پاکستان نظر آ رہا ہے، تمام ممالک اس وقت پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close