Featuredاسلام آباد

افسوس ان قوتوں کو سیاسی میدان فراہم کیا گیا جو دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں : علامہ احمد اقبال رضوی

اسلام آباد: تحریک پاکستان ایسی ریاست کے حصول کے لیے تھی جہاں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکراپنے عقائد کے مطابق آزادنہ زندگی بسر کر سکیں۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے پشاور سانحہ امامیہ مسجد کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بروز اتوارملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ کارروائی نے پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔

علامہ احمد اقبال نے کہا کہ افسوس ان قوتوں کو سیاسی میدان فراہم کیا گیا جو دہشت گردی،شیعہ نسل کشی اور تکفیریت میں ملوث رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان ایسی ریاست کے حصول کے لیے تھی جہاںمسلمانوں کے تمام مکاتب فکراپنے عقائد کے مطابق آزادنہ زندگی بسر کر سکیں۔دوقومی نظریے کے تحت وجود میں آنے والی ایک خالص اسلامی ریاست کو مسلکی ریاست میں بدلنے کی بھرپور کوشش شروع سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قوتیں جو قیام پاکستان کی سخت مخالف تھیں حصول وطن کے بعد ملک کی سب سے بڑی سٹیک ہولڈر بن گئیں۔ ارض پاک میں ان مذہبی جنونی قوتوں کو پروان چڑھایا گیا جنہوں نے تکفیریت کا پرچار کیا اور اخوت و وحدت کی فضا کو خراب کر کے مذہبی منافرت کی بنیاد رکھی۔ مقتدر طاقتیں اگر اس فتنے کو دانستہ طور پر نظر انداز نہ کرتیں تو آج وطن عزیز کی یہ حالت نہ ہوتی۔مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ہماری قوم کو اسی ہزار جنازے اٹھانے پڑے۔دہشت گردی کےخلاف مختلف ادوار میں آپریشن جاری رہے لیکن ان شرپسندوں کا مکمل خاتمہ نہ کیا جا سکا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پشاور میں لواحقین سے تعزیت کے لیے جائیں ۔

دوسری جانب سانحہ پشاورپرسربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ساجد نقوی نے3 دن سوگ اور اتوار کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی شناسائی کرکے قانون کے شکنجے میں جکڑا جائے ۔

علامہ ساجد نقوی نے سانحہ پشاور کی غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدار انوسٹی گیشن اور مجرموں کی تشخیص کرکے قانون کے حوالے کیا جائے اور مضبوط پراسیکوشن کے ذریعے مجرموں کو کیفرو کر دار تک پہنچایا جائے ۔

علامہ ساجد نقوی نے کوئٹہ میں ہونیوالے دہشتگردی کے مجرمان کو گرفتار کرنے بھی مطالبہ کیا۔

 

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close