Featuredاسلام آباد

تحریک عدم اعتماد پر 14 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز

قواعد کے مطابق ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس 14 دن میں بُلانا ہوتا ہے۔

حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو 14 مارچ کو اجلاس بُلانے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق تجویز دی گئی ہے کہ 3 دن بحث کے بعد 18 مارچ کو ووٹنگ کروادی جائے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تجویز پر حتمی فیصلہ اسپیکر اسد قیصر کریں گے۔

قواعد کے مطابق ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس 14 دن میں بُلانا ہوتا ہے۔

گزشتہ دنوں اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد تکنیکی بنیاد پر ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close