Featuredدنیا

فیس بک اور انسٹاگرام کا دہریٰ معیار کھل کر سامنے آگیا

اشتعال انگیز اور شرانگیز مواد سے متعلق امریکی کمپنی میٹا کی ملکیت فیس بک اور انسٹاگرام کا دہریٰ معیار کھل کر سامنے آگیا۔

میٹا کمپنی نے روس کیخلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتعال انگیز مواد روکنےکی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے فیس بک اور انسٹاگرام کو روس کیخلاف نفرت انگیز پوسٹنگ کی اجازت دے دی۔

میٹا پلیٹ فارم نے یوکرین سے جنگ کے تناظر میں امریکا اور یورپ سمیت کئی ممالک میں صارفین کو نفرت انگیز پوسٹوں کی اجازت دی ہے۔

روس نے الزام عائد کیا ہے کہ میٹاپلیٹ فارم کا دہریٰ معیار کھل کر سامنے آگیا ہے روس کیخلاف نفرت انگیز، پرتشدد مواد کی اجازت دی گئی ہے۔ روس نے امریکا سے میٹا پلیٹ فارم کی پالیسی میں دہریٰ معیار روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان میٹا نے واضح کیا ہے کہ یوکرین حملے پر روس کیخلاف نفرت انگیز تبصرے کی اجازت ہے۔ سماجی رابطہ سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام میٹا پلیٹ فارم کا حصہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close