Featuredاسلام آباد

جس نے جانا ہے، استعفی دے، ہم نہیں گھبرا رہے : پرویز خٹک

اسلام آباد : اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، تمام پی ٹی آئی ارکان ہمارے ساتھ ہیں ، ہم نہیں گھبرا رہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ایک ٹولہ ہے، جو عمران خان کے خلاف اکھٹے ہو رہے ہیں۔ ہم نہیں گھبرا رہے، یقین سے کہتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو نہیں روکنا، جو رکن اسمبلی میں جاتا ہے، ایسے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہمارا کوئی رکن اسمبلی میں نہیں جائے گا۔ ہم آئین اور قانون کے تحت چلتے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہم نہیں گھبرا رہے۔ آپ زیادہ گھبرائے لگ رہے ہیں۔ پتہ نہیں آپ کو کیوں نظر آ رہا ہے کہ حکومت جا رہی ہے؟ میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں۔ ان دونوں نے ایک ساتھ چلنا ہوتا ہے۔ ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیں۔ ہفتے بیس دن میں آرمی چیف سے ملاقات ہو جاتی ہے۔ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ جس نے جانا ہے، استعفی دے دے۔ ورنہ اس طرح حلقے کے عوام سے دغا ہو گا۔ عمران خان بہت زیادہ پراعتماد ہیں۔ آپ دیکھیں گے، ہمارا کوئی ساتھی کہیں نہیں جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close