Featuredسندھ

مہنگائی و بیروزگاری کا پہاڑ آنے والے وزیراعظم پر پڑے گا

کراچی: عدم اعتماد پاس ہوئی تو میں سمجھتا ہوں عمران خان خوش قسمت ہیں

اعتزاز احسن نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا پانچ ووٹ ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں ان کی باتوں سے اتحادیوں کو تکلیف پہنچی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ منحرک رکن کو لوٹا نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے، ووٹ پارٹی کا ہے یا ممبر کا اس کے درمیان باریک لکیر ہے، میری ذاتی رائے میں ووٹ ممبر کا اپنا حق ہوتا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف لندن گئے اور چار سال سے بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے علاج کی کوئی معتبر رپورٹ نظر نہیں آتی ۔ مسلم لیگ نواز اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے لگ رہا ہے کہ وزیراعظم اکثریت سے محروم ہوگئے ہیں، اتحادی خود کو آزاد محسوس کررہے ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ عمران خان الیکشن مہم کے لیے نکلے ہیں، انہوں ںے سوچ لیا ہے کہ ان کا اہم پوائنٹ کرپشن ہے، عمران خان کی کوشش ہے کہ کرپشن کی بات کرلو لوگ مہنگائی بھول جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پاس ہوئی تو میں سمجھتا ہوں عمران خان خوش قسمت ہیں، مہنگائی و بیروزگاری کا پہاڑ آنے والے وزیراعظم پر پڑے گا اور آئندہ حکومت سلیکٹڈ نہیں ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close