Featuredپنجاب

پاکستان میں سیاست اور گورننس کا بہت بڑا بحران ہے

سیالکوٹ: ملک پر مسلط ڈاکو، چور پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ساری وفاقی حکومت لندن میں براجمان ہے، ملک پر مسلط ڈاکو ملک کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے، عوام اس وقت عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء لندن میں بیٹھے ہیں، اسٹیٹ بینک کا گورنر ہی نہیں ہے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 15روپے بڑھی، اسٹاک مارکیٹ 3500پوائنٹس گرچکی ہے، پنجاب میں اس وقت جعلی وزیراعلیٰ ہے، ملک میں 2 وزیراعظم اور 2 وزیر خارجہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہماری حکومت آئی تو دنیا کے تمام ممالک نے ہمیں سپورٹ دی، ایل این جی کے مہنگے ترین سودے موجودہ حکومت نے کیے، پاکستان میں سیاست اور گورننس کا بہت بڑا بحران ہے، ایسے حالات میں معیشت پر کوئی فیصلہ ممکن ہی نہیں، ملک پر مسلط ڈاکو ،چور پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی متحدہ سینٹرل کمیٹی کو لندن بلایا کرتا تھا، پوری قوم اس وقت عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، جلسے روکنے اور گرفتاریوں سے یہ معاملہ حل نہیں ہوگا، مسلم لیگ (ن) کے دور میں مسیحی برادری پر ظلم کیے گئے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن انرجی کا وزیر ہی نہیں، شعبہ توانائی کے معاملات دیکھنے کیلئے وزیر توانائی ہی نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close