Featuredپنجاب

عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت لگ گئی ہے یہ وہی مانگ رہا ہے

لاہور: عمران خان کو سکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں

مریم نواز نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’رانا صاحب! عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیراس کو چھوڑنا مت تاکہ اس کے نئے شوشے اور جھوٹ کو بےنقاب کیا جائے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں، 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اس کو لگ گئی ہے یہ وہی مانگ رہا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے کہا کہ ان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرادی ہے جس میں تمام کرداروں کے نام بتائے گئے ہیں، اگر انہیں کچھ ہوا تو یہ ویڈیو منظر عام پر آجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close