Featuredخیبر پختونخواہ

امپورٹڈ حکومت نے ڈیڑھ ماہ میں آٹے اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں

 بونیر :  بہت شور مچایا جاتا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کر دی

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں ہمارے دور میں 3 فیصد اور ان کے دور میں 27 فیصد بڑھیں۔،پٹرول ایک لیٹر ہمارے 3 سال میں 56 روپے 90 پیسے بڑھا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی نریندر مودی کے خلاف بات نہیں کی جبکہ آصف علی زرداری اس ملک کی بہت بڑی بیماری ہیں انہیں پیسے کی بیماری ہے، پیسے دیکھ کر ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔

عمران خان  نے کہا کہ اتحادیوں کو بھی اچانک یاد آ جاتا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت برُی ہو گئی اور بہت شور مچایا جاتا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کر دی اور کانپیں ٹانگنے والے بلاول بھٹو نے ہماری حکومت میں مہنگائی کے خلاف مارچ بھی کیا لیکن امپورٹڈ حکومت نے ڈیڑھ ماہ میں آٹے اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل چاہتے ہیں پاکستان کمزور ہو، شریف خاندان کے بھارت کی بزنس کمیونٹی سے گہرے تعلقات ہیں اس کے باوجود کہ مودی نے کشمیریوں پر ظلم کیا اور نواز شریف نے اسے شادی پر بلایا۔

عمران خان نے کہا کہ ان کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے لیکن ایک بار بھی ان کے منہ سے نہیں نکلا یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اگر میرا پیسہ باہر ہوتا تو کبھی ان کے سامنے ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہہ سکتا تھا، امریکی جنگ میں شرکت کر کے ہم نے اپنا نقصان اُٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ کیا کبھی پہلے کسی نے ایک ہفتے میں پیٹرول 30 روپے مہنگا کیا ؟ آئی ایم ایف ہمیں بھی پیٹرول مہنگا کرنے کا کہتا تھا لیکن ہم نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہاکہ نیوٹرل رہنا بھی اچھی بات ہے لیکن ملکی سالمیت بہت ضروری ہے، سوویت یونین معاشی بدحالی کی وجہ سے ٹوٹا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ترکی میں شہباز شریف نے اپنے مفرور بیٹے کو بٹھایا ہوا تھا اور جب سے یہ چور آئے ہیں یہ پاکستان کا مذاق اڑا رہے ہیں، موجودہ نظام میں چھوٹے چور جیلوں میں اور بڑے چور ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے پولیس کو ساتھ ملا کر جھوٹے کیسز بنائے اور 25 کی رات جو ظلم ہوا پہلے اس ملک میں کبھی نہیں ہوا، بے دردی سے بچوں اور عورتوں پر شیلنگ کی گئی، پولیس چادر اور چار دیواری کی پروا کیے بغیر گھروں میں گھس گئی۔

عمران خان نے کہا کہ قوم جاگ گئی ہے، چوروں اور غداروں کو پہچان چکی ہے اور یہ کسی بھی طریقے سے عمران خان کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کیا سزا یافتہ مفرور نواز شریف فیصلہ کرے گا کہ میں غدار ہوں ؟ پاکستان میں شریف اور زرداری خاندان نے30 سال حکومت کی اور آج یہ کوشش کر رہے ہیں عمران خان پر غداری کا مقدمہ کر کے راستے سے ہٹایا جائے، یہ نیب کو ختم کرنے جا رہے ہیں اور نیب ختم ہونے سے ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ختم ہوجائیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close