Featuredسندھ

سندھ کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا ؟ 2 بڑے نام سامنے آگئے

پنجاب میں مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کے بعد سندھ میں وزارت اعلیٰ کے لئے فریال تالپورکے نام پر مشاورت کا آغاز ہوگیا۔

سندھ کا وزیراعلی کون ہوگا ؟ اس حوالے سے فیصلہ آئندہ چند روزمیں ہوگا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ ایک بار وزیراعلی سندھ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔

تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے فریال تالپور کے نام پر بھی مشاورت کا آغاز ہوگیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کا موقف ہے کہ پنجاب میں خاتون وزیراعلیٰ ہوسکتی ہے تو سندھ میں کیوں نہیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ نواز نے پنجاب میں مریم نواز کو وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں واضع اکثریت حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close