Featuredاسلام آباد

وزیرِ اعظم سے وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت شازیہ عطاء مری کی ملاقات

اسلام آباد: شہباز شریف کی مستحق افراد تک ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کیلئے حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ و سربراہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطاء مری نے ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

شازیہ مری نے وزیرِ اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، گھی / خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ تمام متعلقہ وزارتیں یہ یقینی بنائیں گی کہ سبسڈی مستحق و پسماندہ افراد تک پہنچے۔

وزیرِ اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کو وزارتِ خزانہ اور وزارت صنعت و پیداوار سے تعاون کے بعد جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close