Featuredپنجاب

یاد رکھو خان ایک ٹھوکر سے سب کو غرق کردے گا : شیخ رشید

لاہور: سامراجی طاقتوں نے مقامی لوگوں سے ملکرسازش کے بعد عمران خان کو ہٹایا، یاد رکھو خان ایک ٹھوکر سے سب کو غرق کردےگا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سامراجی طاقتوں نے مقامی لوگوں سےملکر سازش کےبعد عمران خان کو ہٹایا، رجیم چینچ کے بعد وہ عوام میں بہت مقبول ہوگیا۔

شیخ رشید نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کیخلاف یہ جو باتیں کرتےتھے اللہ نے انکےمنہ پر دکھایاہے، یہ مہنگائی کنٹرول کرنے آئے تھے مہنگائی نے انھیں کنٹرول کرلیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو سازش کےتحت اتاراگیا، سامراجی طاقتوں نے مقامی لوگوں سے ملکرسازش کے بعد عمران خان کو ہٹایا، سازش سے عمران خان کو ہٹایا اب وہ مزید مقبول ہوگیاہے، عمران خان کے خلاف سارے انڈوں کو اکٹھا کیاگیا یاد رکھو خان ایک ٹھوکر سے سب کو غرق کردےگا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان دو جولائی کو پرامن جلسہ کرنے جارہاہے، میں عمران خان کے ساتھ لال حویلی سے نکلوں گا، کسی کو شوق ہے تو گرفتار کرلے، سیاسی جدوجہد میں عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑاہوں۔

شیخ رشید نے دو ٹوخ اعلان کیا کہ بھیک مانگ کر یا جھک کر بھاگوں گا نہیں، پاکستان میں رہ کر سیاست کروں گا، پاکستان اور تمام لوگوں کی بہتری اس میں ہےجلد الیکشن ہوجائیں، جھاڑوں پھرنےسے بچانے کیلئے الیکشن کا اعلان کیا جائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہباز جوتے اچھے پالش کرتا ہے، اس نےصرف اپنےکیسز کیلئےسیاسی خودکشی کی اورجوتےپالش کیے اسے ڈر تھا کہ ایسانہ ہوکہ کوئی بڑا کیس بن جائے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close