Featuredسندھ

ایم کیو ایم نے ہر حکومت کے ساتھ پارٹنر شپ لگائی

کراچی: یہ عید رحمت سے زیادہ زحمت سے بھری رہی، کراچی بارش سے کس طرح ڈوبا سب نے دیکھا۔

عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے پیپلزپارٹی کو کراچی کے لیے مگرمچ کے آنسو بہاتے دیکھا، ایم کیو ایم نے چوروں کا ساتھ دیا ان سے بھول ہوگئی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہر حکومت کے ساتھ پارٹنر شپ لگائی، پی ٹی آئی نے اپنی بڑی لیڈرشپ کراچی سے پیدا کی شاید ہی کسی نے کی ہو، یہ عید رحمت سے زیادہ زحمت سے بھری رہی، کراچی بارش سے کس طرح ڈوبا سب نے دیکھا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمارے بے حس حکمران اپنی عید مناتے رہے، کراچی کے ٹیکس سے پاکستان کی معیشت چلتی ہے، ہم نے پیپلزپارٹی کو کراچی کے لیے مگرمچ کے آنسو بہاتے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جارہے ہیں، کراچی میں ایک بہت بڑا جلسہ رکھنے جارہے ہیں، ایم کیو ایم نے چوروں کا ساتھ دیا ان سے بھول ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close