Featuredپنجاب

ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے جانے کے بعد حمزہ شہباز دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب

لاہور: سپریم کورٹ کی رولنگ کی بنیاد پر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے گئے۔

حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے، ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے۔

یوں 10 ووٹ منسوخ ہونے کے بعد پرویز الہٰی کے ووٹوں کی تعداد 176 ہوگئی جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد 179 رہی۔

اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایوان میں گنتی شروع ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ارکان پنجاب اسمبلی  شش و پنج کا شکار نظر آئے، تاہم  بعد میں پرویزالہٰی سمیت 10ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا، ووٹ ڈالنے والوں میں شجاعت نواز، عمار یاسر، پرویز الہٰی، خدیجہ عمر، ساجد بھٹی شامل ہیں۔

ق لیگ کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن کے امیدوار پرویز الہٰی کو ووٹ دیا۔

پی ٹی آئی کے نو منتخب اراکین زین قریشی اور شبیر گجر پر (ن) لیگ نے اعتراض اٹھا دیا، مسلم لیگ (ن) کے خلیل طاہر سندھو نے پوائنٹ آف آرڈر پر اعتراض اٹھایا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے زین قریشی کے حق میں رولنگ دی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close