Featuredپنجاب

سیاستدانوں کو اکٹھا بٹھانے کی ضرورت ہے

اہور: عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاستدان ایک میز پر نہیں بیٹھ رہے، ان کو اکٹھا بٹھانے کی ضرورت ہے

صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ میں ہم حساب کتاب رکھنے پر پکڑے گئے، پارٹی سیکریٹری کے طور پر میں نے اسد قیصر، سیما ضیا کو اکاؤنٹ کھولنے کا کہا تھا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ امریکی قانون کے مطابق فنڈنگ کیلئے کمپنی بنانا ہوتی ہے، امریکا، کینیڈا میں قانون کے مطابق کمپنی کھولنے پر کہا پرائیویٹ کمپنی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو کہتا رہا ہوں چیزیں ٹھیک نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان ایک میز پر نہیں بیٹھ رہے، ان کو اکٹھا بٹھانے کی ضرورت ہے، مجھے کوئی کامیابی نظر آئی تو ضرور کہوں گا ایک میز پر بیٹھ جائیں، صدر کی حیثیت سے خود اکٹھا نہیں کرسکتا کہہ ہی سکتا ہوں، پریشان ہوں اور محسوس کرتا ہوں خلیج بڑھتی جارہی ہے اسے کم ہونا چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close