Featuredپنجاب

پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہو سکتی ہیں

ایم کیو ایم کی سیاست خود اُن کے گلے پڑ گئی ہے

 راولپنڈی: اب اصل تعیناتی کا مسئلہ پی پی پی اور شہباز میں پڑ گیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہو سکتی ہیں، ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان خوبصورت سوئنگ کرا کے الگ ہوگیا ہے۔ اب اصل تعیناتی کا مسئلہ پی پی پی اور شہباز میں پڑ گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلاول نے شہباز شریف کے جہاز میں سمرقند جانا بھی پسند نہیں کیا۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ پس پردہ مفاہمتی کوششیں اگر 15 اکتوبر تک کامیاب نہیں ہو ئیں تو سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست خود اُن کے گلے پڑ گئی ہے۔ وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close