Featuredاسلام آباد

آڈیو، ویڈیو، سائفر یہ سب غریب کا مسئلہ نہیں: شیخ رشید

اسلام آباد ; مہنگائی مزید 30 فیصد بڑھ گئی ہے، حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ مہنگائی مزید 30 فیصد بڑھ گئی ہے، آڈیو، ویڈیو، سائفر یہ سب غریب کا مسئلہ نہیں ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امید ہے 10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا، پھر راج کرے گی خلق خدا، سیاست کا تناؤ اور ٹکراؤ کسی طرف بھی جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، سائفر حقیقت تھا اس لیے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close