Featuredاسلام آباد

پٹرول کی قیمت میں 9 روپے کمی کا امکان : ذرائع

اسلام آباد: یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناسب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ورکنگ شروع کر دی۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ابتدائی ورکنگ میں پٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے کمی کا امکان ہے۔

تین روز کے دوران عالمی رجحان کے مطابق اوگرا حتمی سمری بھجوائے گا اور یکم اکتوبر سے حکومت کی جانب سے عوام کا بڑا ریلیف دئیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم وزیر خزانہ کی مشاورت سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف دینے کے بھرپور حامی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close