Featuredکھیل و ثقافت

فائنل میچ کے لیے پُرامید ہیں، جیت کا تسلسل جاری رکھیں گے: بابر اعظم

کرائسٹ چرچ: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا اور سنچری پارٹنرشپ قائم کی۔

قومی ٹیم کی ابتدائی 2 وکٹس 101 رنز پر گریں، جب بابر اعظم 55 اور حیدر علی صفر رن پر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو حسن محمود نے آؤٹ کیا۔

گرین شرٹس نے بیٹنگ آرڈر میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کرتے ہوئے محمد نواز کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا، جو 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے سب سے زیادہ 69 رنز بنائے جبکہ آصف علی 2 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کے محمد رضوان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جیت سے میں بہت خوش ہوں، ٹیم کو اعتماد ملا، ہم نے اچھا آغاز کیا مگر فنش نہیں کرسکے، محمد نواز نے آکر میچ ختم کیا۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مڈل آرڈر سے اسی طرح کی پرفارمنس کی توقع تھی، فائنل میچ کے لیے پُرامید ہیں، جیت کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close