Featuredاسلام آباد

عمران خان اپنا نامکمل ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے

عمران خان پاکستان میں مودی کمپین کے منیجر بنے ہوئے ہیں

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس شخص نے پوری کوشش کی پاکستان سری لنکا بن جائے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ شخص اپنا نامکمل ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے، عمران خان پاکستان میں مودی کمپین کے منیجر بنے ہوئے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد بحالی کا عمل جاری ہے، اتحادی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے، وزیر اعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، 4 سال التوا کا شکار منصوبے دوبارہ شروع کیے جارہے ہیں، عمران خان نے 4سال میں ملک کو بہت نقصان پہنچایا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس شخص کے دور میں مہنگائی آسمان پر تھی، اس شخص نے پوری کوشش کی پاکستان سری لنکا بن جائے، ایک شخص نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے، یہ شخص اپنا نامکمل ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے، یہ شخص 2014 میں امپائر کی انگلی پر کنٹینر پر کھڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی کارکردگی پر بھی کوئی ایک جملہ بولیں، فارن فنڈڈ فتنے کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، نواز شریف کا خوف ان کے دماغ سے ہٹا نہیں ہے، شہباز شریف ملک میں امن اور معاشی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں، یہ فتنہ کہہ رہا ہے اسلام آباد پر چڑھائی کروں گا، عمران خان نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو تباہ کیا، یہ شخص کہتا ہے اس کے خلاف بیرونی سازش ہوئی، عمران خان پاکستان میں مودی کمپین کے منیجر بنے ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close