Featuredپنجاب

صحافی صدف نعیم کے بعد پی ٹی آئی کے کنٹینر نے ایک اور جان لے لی

گوجرانوالہ : پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حادثے میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق، 11 سالہ بچہ زخمی۔

لانگ مارچ کے لیے استعمال ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر نے ایک اور جان لے لی۔

گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کنٹینر سے ایک موٹرسائیکل سوار 14 سالہ لڑکا ٹکرا کر موقع پر جاں بحق جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کنٹینر غلط سمت پر تیز رفتاری میں جا رہا تھا۔

کنٹینر سے ٹکرانے پر 14 سالہ موٹرسائیکل سوار کی موت پر شہری سیخ پا ہو گئے، شہریوں نے روڈ بند کر کے گھڑی چور کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں نے مزید کسی بھی پی ٹی آئی کی گاڑی کو گزرنے سے منع کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close