Featuredکھیل و ثقافت

بھارت اور جنوبی افریقا کی ہار ، پاکستان کی بنگلا دیش سے جیت بابر الیون کو سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی

 ٹی20 ورلڈکپ گروپ بی میں پاکستان 4 پوائٹنس کے ساتھ 3 پوزیشن پر قابض ہے

قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح نے اس بات پر مہر لگادی ہے کہ گروپ 2 سے دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ تمام ٹیموں کے آخری میچ کھیلے جانے کے بعد ہی ہوگا۔

بھارت اس وقت گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے تاہم زمابوے کے خلاف میچ میں جیت انہیں سیمی فائنل میں لے جائے گی البتہ شکست پر انہیں رن ریٹ کا سہارا لینا پڑے گا۔

اسی طرح جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے نیدرلینڈز کیخلاف لازمی فتح درکار ہوگی۔ نیدرلینڈز کے ہاتھوں پروٹیز کو اپ سیٹ شکست ہوئی تو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ میں جو بھی فاتح ہوا اس کیلئے سیمی فائنل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی بنگلادیش کیخلاف کامیابی کے ساتھ ساتھ بھارت اور جنوبی افریقا کی شکست پر بھی ہے۔ نیدرلینڈز اگر جنوبی افریقا کو شکست دے اور پاکستان بنگلا دیش سے جیت جائے تو اس کے پوائنٹس 6 ہوجائیں گے اور وہ جنوبی افریقا سے آگے نکل جائے گا اور سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

اگر بھارت اور جنوبی افریقا دونوں ہی اپنے آخری میچز ہار گئے تو بابر الیون نہ صرف سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی بلکہ گروپ میں ٹاپ بھی کرسکتی ہے تاہم یہ ناممکن ہے۔

بھارتی ٹیم زمبابوے اور جنوبی افریقہ نیدر لینڈز کو شکست دیتے ہیں تو پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close