کھیل و ثقافت

کابل ایئرپورٹ کے مناظر دیکھ کر ثانیہ مرزا پریشان

ثانیہ مرزا کابل ایئرپورٹ کے مناظر کی ویڈیوز دیکھ کر پریشان

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ کی چونکادینے والی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر پریشان ہو گئیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پرکابل ایئر پورٹ پر افراتفری کی صورتحال کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ دل دہلا دینے والے مناظر ہیں۔۔۔

انہوں مزید لکھا کہ ’دنیا کو پریشانیوں سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔‘

ثانیہ مرزا نے سب کے لیے دعا کی کہ اللّٰہ سب پر اپنا رحم کرے۔

واضح رہے کہ کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر انتہائی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کےبعد ایئرپورٹ کو سویلین ایئر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close