Featuredاسلام آباد

حکومت عمران کے جھوٹے الزامات پر قانونی کارروائی کرے: آئی ایس پی آر

پاک فوج انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل ہونے پر فخر کرتی ہے

راولپنڈی: عمران خان کے ادارے اور اعلیٰ فوجی افسر پر الزامات ناقابل قبول ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ حکومت عمران کے جھوٹے الزامات پر قانونی کارروائی کرے ، ادارے اور افسران کے خلاف (جمعے کو ) لگائے گئے الزامات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، فوج کا اپنا اندرونی احتسابی نظام موجود ہے. ادار ے کو بدنام کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی ، غیر ذمہ دارانہ الزامات ناقابل قبول ، حکومت سے درخواست ہے وہ بغیر کسی ثبوت افسران پر الزامات لگانے اور بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف تحقیقات کرے ، مذموم مقاصد کیلئے فضول الزامات لگاکر افسران و سپاہیوں کی عزت اور وقار داغدار کیا جارہا ہو تو کچھ بھی ہوجائے

ادارہ اپنے افسران اور سپاہیوں کی حفاظت کرےگا۔ آئی ایس پی آر ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل ہونے پر فخر کرتی ہے، جس کا مضبوط اور انتہائی مؤثر اندرونی احتسابی نظام موجود ہے، جو ہر وردی پہننے والے پر لاگو ہوتا ہے، اگر کوئی غیر قانونی کام کرتا ہے ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ تاہم اگر مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے فضول الزمات لگا کر افسران اور سپاہیوں کی عزت، حفاظت اور وقار کو داغدار کیا جارہا ہو تو کچھ بھی ہوجائے، ادارہ اپنے افسران اور سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔بلا تفریق کسی کو ادارے اور سپاہیوں کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

مزید کہا گیا کہ ادارے اور افسران کے خلاف بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک اور شدید قابل مذمت ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے پر تحقیقات کرے، اور جو لوگ ادارے اور اس کے افسران کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں اور بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close