Featuredاسلام آباد

عمران خان کے لیے ملک و قوم کے مفادات کی کوئی اہمیت نہیں : خواجہ آصف

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ ملتوی ہوا ہے تاہم ن لیگی رہنما نے اس کی وجہ عمران خان کا دھرنا قرار دے دیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے دھرنے پر 7 سال قبل چینی صدر کا دورہ منسوخ کرایا تھا، اب 21نومبر والے دھرنے کے اعلان سے سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی کرایا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان سوائے اپنے مفادات کے علاوہ کوئی سوچ نہیں رکھتا، اس کے سامنے ملک و قوم کے مفادات کوئی معنی نہیں رکھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص ملک کے خلاف ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close