Featuredپنجاب

میں نے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ ان سے معیشت نہیں سنبھلے گی

لاہور: ان کا مقصد تھا کہ پہلے ان کے کیس ختم ہوں اور پھر یہ اپوزیشن کو ختم کریں۔

لانگ مارچ کے کے شرکا سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم کا 1100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔ ہمارے دور میں ڈیفالٹ رسک 5 فیصد تھی، اب 80 فیصد ہے۔ میں نے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ ان سے معیشت نہیں سنبھلے گی۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے خوف ہے انہوں نے ملک سے باہر بھاگ جانا ہے۔ مجھ پر حملے کی ذمے داری ان پر ہے۔ یہ لوگ آرمی ایکٹ بدل رہے ہیں۔ ان کے مفادات اور پاکستان کے مفادات میں تضاد ہے۔ ان کا مقصد تھا کہ ان کے کیس ختم ہوں اور پھر یہ اپوزیشن کو ختم کریں۔ جس طرف ملک جا رہا ہے، یہ لوگ اب ملک سے بھاگیں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان سب مسائل کا ایک ہی حل ہے، صاف شفاف الیکشن۔ انہوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش اس لیے کہ کیونکہ انہیں پتا ہے کہ یہ پی ٹی آئی کا کچھ نہیں کر سکتے۔اگر پاکستان کو آگے بڑھانا ہے تو ان لوگوں کو قانون کے نیچے لانا ہوگا۔ گھڑی کے معاملے پر امریکا، برطانیہ اور یو اے ای میں کیس کررہا ہوں۔ میں اب باہر کی عدالتوں میں ان کو ایکسپوز کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا قومی سلامتی داؤ پر لگے گی۔ یہ آرمی چیف بھی وہ لے کر آئیں گے جو ان کے ایجنڈے پر چلے، جو انہیں تحفظ دے۔ قوم اب ان کو تسلیم نہیں کررہی،الیکشن میں ان کو عوام نےمسترد کر دیا ہے۔ ان کے سارے فیصلے اپنی ذات کے لیے ہوتے ہیں۔ 50سال کی سب سے زیادہ مہنگائی ان کے دور میں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close