Featuredدنیا

سعودی پولیس نے مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار بھکاریوں کو گرفتار کرلیا

گداگروں کی آڑ میں دہشت گرد تنظیمیں بھی فنڈز جمع کرسکتی ہیں ، سعودی وزارت داخلہ

رمضان میں بھکاریوں کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچ گئی، سعودی پولیس نے مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو حراست میں لےکر تھانے منتقل کردیا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں گداگری کی حوصلہ شکنی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیشہ ور بھکاری امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور ان کی آڑ میں دہشت گرد تنظیمیں بھی فنڈز جمع کرسکتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام میں سختی سے گداگری سے منع کیا گیا ہے اس لیے کسی کو صدقہ خیرات نہ دیں۔ پیشہ ور بھکاری منظم مافیا کا حصہ ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی اور دیگر مقدس مقامات سمیت بڑی مساجد کے اطراف بھی بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close