Featuredپنجاب

تعمیر و ترقی عمل سے ہوتی ہے ، نعروں اور دھرنوں سے نہیں ہوتی

ہمیں ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہوکر آگے جاناہوگا

منگلا: ہمیں ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہوکر آگے جاناہوگا، ملکی مفاد کولیکر ساتھ چلنا ہوگا

شہباز شریف ایک روزہ دورے پر منگلہ ڈیم پہنچ گئے اور ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیل کے درآمد کنندہ کارٹلز کو شٹ اپ کال دینے کا وقت آگیا۔

انہوں نے کہا کہ منگلا پن بجلی ریفریشمنٹ منصوبے میں تعاون پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال ہے، امریکا نے پاکستان کو اس منصوبے میں مالی تعاون فراہم کیا، اب وقت ہے پاکستان اور امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔
وزیرِاعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، ہمیں متحد ہونا ہوگا اور اختلافات سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد کولیکر ساتھ چلنا ہوگا، ہمیں ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہوکر آگے جاناہوگا، تعمیر و ترقی عمل سے ہوتی ہے ،نعروں اور دھرنوں سے نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ رونے دھونے ،تماشہ لگانے ، مرثیے پڑھنے سے کچھ نہیں ہوگا، سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، قول و فعل میں تضاد ختم کرکے قوم کی آبیاری کرنی ہوگی شبانہ روز محنت کرنی ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم مزید مہنگے ذرائع سے بجلی پیداوار کے متحمل نہیں ہوسکتے، اگر ہم نے ڈیمز کی تعمیر پر توجہ دی ہوتی تو آج پاکستان بڑے نقصان سے بچ جاتا، پاکستان آج توانائی سمیت مختلف چیلنجز سے نمبردآزما ہے، ہم صرف 10 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کے قابل ہوئے ہیں، بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تھرکول پراجیکٹ پر بھی کام کررہے ہیں، تھرمیں دنیا کا سب سے بڑا کوئلے کا ذخیرہ ہے، ہمیں کوئلہ درآمد نہیں کرنا پڑے گا، متبادل توانائی کے ذرائع ہم نے استعمال نہیں کیے، بلکہ دن رات تیل درآمد کرتے رہے، کارٹلز اپنی من مانی شرائط عائد کررہے ہیں، انہیں شٹ اپ کال دینے کا وقت آگیا ہے، ان کے سامنے کھڑا ہوکر نہ کہنا ہوگا، اور عوام کے مفاد میں حکمت عملی مرتب کرنی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close