Featuredکھیل و ثقافت

بھارت کا ویزے دینے سے انکار ، بلائینڈ قومی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شرکت سے محروم

لاہور: بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ 5 سے 17 دسمبر تک بھارت میں منعقد کیا جائے گا

بھارت نے پاکستان کی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا جس کے باعث قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

بھارتی وزیر خارجہ نے قومی بلائنڈ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کلیئرنس دینے سے انکار کیا جس کے بعد سفارت خانے نے ویزہ جاری نہ ہونے کی تصدیق کردی۔

بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ ہونے کے باعث قومی ٹی ٹونٹی ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم رہ گئی۔
چیئرمین پاکستان بلائینڈ کونسل سید سلطان نے کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے اس اقدام پر حرانی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ 5 سے 17 دسمبر تک بھارت میں منعقد کیا جائے گا، جس کے لیے قومی ٹیم کو اتوار کے روز بھارت روانہ ہونا تھا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ قومی ٹی ٹوینٹی بلائنڈ ٹیم اس سیزن کی مضبوط ٹیم تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close