Featuredپنجاب

موجودہ اسمبلی نے مدت پوری کی تو جمہوریت مضبوط ہوگی

پی ٹی آئی ارکان ابھی تک پارلیمنٹ لاجز میں موجود ہیں

لاہور:  استعفے منظور کرنے کا قانونی طریقہ ہے، جب تک میری تسلی نہ ہو استعفے قبول نہیں کروں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری، امن وامان کی صورتحال کیلئے فورم پارلیمان ہے، تمام مسائل کا حل پارلیمان کے اندر تلاش کیا جاسکتا ہے، اچھی فضا قائم کرنے کیلئے ایسا نظام وضع کرنا ہوگا جس سے بہتری آئے۔

پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو نظر انداز کرنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کو مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، یہ نظام بنانے کے لیے سب کو پارلیمنٹ میں آنا ہوگا، پاکستان کی سیاست میں اب ٹھہراؤ آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان ابھی تک پارلیمنٹ کے لاجز میں موجود ہیں، پی ٹی آئی والے شفاف الیکشن چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ میں آئیں، استعفے منظور کرنے کا قانونی طریقہ ہے، جب تک میری تسلی نہ ہو استعفے قبول نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہ ضروری ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں، موجودہ اسمبلی نے مدت پوری کی تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close