Featuredاسلام آباد

ملک کے دیوالیہ ہونے کے بیانیہ کی نفی کی جائے : وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے اور ان اقدمات کو عوام میں اجاگر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ن لیگ کی قیادت نے حکومت کی جانب سے ریلیف پر توجہ مرکوز کرنے اور ملک کے دیوالیہ ہونے کے بیانیے کی نفی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے امور اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے اور ان اقدمات کو عوام میں اجاگر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کی حکومت مخالف بیانیہ کی نفی کی جائے۔ آئندہ سیاسی اجتماعات میں حکومتی معاشی اقدمات اور ریلیف کو اجاگر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے تباہ حال معیشت کا آکر سنبھالا۔ عمران خان کی پالیسیاں ملک کو سری لنکا کی سی صورتحال کی لیجارہی تھیں۔ اتحادی حکومت عوام کو مزید ریلیف دینے کے اقدمات کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کی عوامی رابطہ مہم میں پی ٹی آئی حکومت اور موجودہ حکومت کے معاشی اقدمات اجاگر کرنے اور ورکرز کنونشن میں حکومتی پالیسیوں کو مثبت انداز اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close