Featuredپنجاب

مسلسل عوام کی سیاسی آزادیوں پر حملہ ہو رہا ہے ، اشیاء خوردونوش انتہائی مہنگائی ہو چکی ہیں

لاہور :  اب اگر اس ملک میں کچھ رہ گیا ہے تو وہ دو خاندان اور این آر او ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلسل عوام کی سیاسی آزادیوں پر حملہ ہو رہا ہے۔ 11 سو ارب روپے کا این آر او دے دیا گیا ہے۔ پاکستان کے محافظوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ اشیاء خوردونوش انتہائی مہنگائی ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت پر روس سے تیل نہیں کیا گیا۔ معشیت کا یہ حال ہے کہ اسحاق ڈار کی بات مانیں یا مفتاح اسماعیل کی۔ جس پارلیمنٹ کو سلیکٹڈ کہتے تھے، آج اسی کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ نہ ہم ڈریں گے نہ جھکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی اعظم سواتی اور شہباز گل کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ اس ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائیں گے۔ جس وقت 30 ڈالر کا ریلیف مل رہا تھا، اس وقت روس سے تیل نہیں لیا۔ آج 13 ڈالر کے ریلیف پر تیل لے رہے ہیں۔ اس پر بھی بلاول بھٹو تیار نہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ہم نے معیشت کی بحالی کیلئے تین ایمرجنسیاں لگانی ہیں۔ الیکشن کے بعد انرجی میں اصلاحات لانی ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد معشیت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ ایکسپورٹر کے ساتھ بیٹھ کر معشیت کو بچانا ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ یہ سب اس صورت ممکن ہے، جب عوام کی حکومت کو منتخب ہونے دیا جائے۔ اب اگر اس ملک میں کچھ رہ گیا ہے تو وہ دو خاندان اور این آر او ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close