Featuredسندھ

کراچی میں ڈاکو راج برقرار ، ایک اور دکاندار کو لوٹ لیا گیا

فوٹیج میں لٹیروں کا اطمینان دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں کسی قسم کا خوف نہیں

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں ڈٓاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا

تفصیلات کے مطابق 28 دسمبر کو مسلح ڈٓاکوؤں نے بلدیہ ٹٓاؤن باربر شاپ میں گھس کر حجام اور وہاں آنے والے گھاکوں کی حجامت بنا دی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن پٹنی اسپتال روڈ پر واقع باربر شاپ میں دو مسلح افراد اسلحے کے زور پر دکان پر موجود تمام افراد کو لوٹ رہے ہیں، فوٹیج میں لٹیروں کا اطمینان دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں کسی قسم کا خوف نہیں ہے۔
واردات کے بعد ملزمان ایک ایک کر کے دکان سے نکل کر فرار ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close