Featuredدنیا

امریکا: ریاست اوٹا میں گھر سے 8 افراد کی لاشیں ملیں

امریکا میں گھر سے آٹھ افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملی ہیں جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ کے جنوبی علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے لاشیں ملی ہیں، ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

حکام نے ایک بیان میں کہا کہ سٹی مینیجر روب ڈاٹسن کے مطابق پولیس فلاحی جانچ کے لیے متاثرہ خاندان کے گھر گئی تھی جب کافی دیر تک دروازہ نہ کھولا گیا تو اہلکار دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے جہاں 5 بچوں سمیت 8 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے، انہوں نے قیمتی جانی نقصان پر رنج کا اظہار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close