Featuredسندھ

کراچی میں ملک کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا گیا

کراچی: الیکٹرک بس ملیر، ایئرپورٹ سے ہوکر سی ویو تک جائے گی جس کا کرایہ پچاس روپے رکھا گیا ہے۔

افتتاح وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کیا ان کے ہمراہ ناصر حسین شاہ، سعید غنی بھی موجود تھے۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی کے لیے پہلی الیکٹرک بس سروس شروع کی جا رہی ہے، یہ بس ماحول دوست ہے جو کس قسم کی آلودگی نہیں پھیلائے گی، یہ بجلی سے چارج سے ہوتی ہے اور ایک چارج پر 240 کلومیٹر چلتی ہے، بس کی شروعات ملیر ٹینک چوک سے شروع ہوگی جو ایئر پورٹ سے شارع فیصل سی ویو تک جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بس سروس ایئرپورٹ تک نہیں جاتی، پرائیویٹ ٹیکسی ایئرپورٹ تک 1500 روپے تک وصول کرتی ہے جب کہ الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جس میں کسی نے پہلے ایسی پروجیکٹ نہیں دیئے، عوام سے گزارش ہے کہ اس بس کا خیال رکھیں یہ سہولت آپ کے لیے ہے اس طرح کے مزید پروجیکٹس لائیں گے، پیپلز پارٹی باتیں نہیں کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے تین سال سے زائد عرصے تک اقتدار میں رہے لیکن ٹکے کا کام نہیں کیا، انہوں نے کراچی کے لیے کیا کیا؟ سندھ کے لیے کیا کیا؟

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close