Featuredپنجاب

حکومت کا آئندہ عام انتخابات سے قبل نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری اعلان

مسلم لیگ ن کی حکومت نے آئندہ عام انتخابات سے قبل نوجوانوں کےلئے 10 ارب روپے سے زیادہ لیپ ٹاپ سکیم کا اجرا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا یہ سینٹر 2016 میں بنا تھا ہم اس سینٹر سے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو آگے لے کر چلے، 2017 میں چار نیشنل سینٹرز قائم کئے گئے، یونیورسٹیوں کی لیبز کو سینیٹر سے منسلک کیا گیا، یہ سینٹرز پاکستان کو تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا نوجوان ان سینٹرز سے اپنے لئے روزگار کے مواقع بھی نکال رہے ہیں، یہ وہ ایجاد ہے جس نے ہر نوجوان کو پوری دنیا کی ڈیجیٹل مارکیٹ سے منسلک کر دیا، ملک کو کامیاب بنانے کےلئے ضروری ہے نوجوانوں کو باشعور بنایا جائے۔

احسن اقبال نے کہا ہم سے پیچھے رہنے والے کئی ممالک ہم سے آگے نکل گئے، اس کی وجہ پالیسیوں کا تسلسل اور سیاسی استحکام ہے، بھارت میں کسی جماعت نے 10 سال سے کم حکومت نہیں ی، ملیشیا، سنگاپور، بنگلادیش میں بھی پالیسوں کا تسلسل ہے، پچھلے 25 سالوں میں پاکستان نے سیاسی عدم استحکام دیکھا ہے، نوجوان نسل میں ہر کوالٹی موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close