Featuredسندھ

ایم کیو ایم کا بلدیاتی انتخابات دوبارہ کروانے کا مطالبہ

الیکشن کمیشن آنکھوں میں دھول جھونکنے میں بھی نا کام ہو چکا

 کراچی: بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ نیا الیکشن کروایا جائے۔

ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ نیا الیکشن کروایا جائے۔

وسیم اختر نے کہا کہ الیکشن پانچ دن پہلے ہوا لیکن تا حال نتائج نہیں آئے، الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق 4 دن میں نتیجہ جاری ہونا چاہیے، فافن رپورٹ اور الیکشن کمیشن سمیت سب کہہ رہے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہی نہیں بعد میں بھی دھاندلی کی جا رہی ہے، ووٹنگ ٹرن آؤٹ بڑھانے کیلئے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں، تین بار الیکشن ملتوی ہوئے پھر بھی حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں کی گئیں، کراچی اور حیدرآباد کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں نا انصافی ہوئی۔

وسیم اختر نے کہا کہ حکومت سندھ نے غفلت کی، ایم کیو ایم درست ووٹر لسٹیں چاہتی ہے، ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا تو ٹرن آؤٹ کم رہا، 2015 کے بلدیاتی انتخابات سے موازنہ کریں تو حالیہ الیکشن میں بہت کم ووٹ کاسٹ ہوئے، ووٹنگ کی شرح بڑھانے کیلئے دھاندلی کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن آنکھوں میں دھول جھونکنے میں بھی نا کام ہو چکا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close