Featuredاسلام آبادکشمیر

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے

مودی نے 2019 میں کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کو بھی چھین لیا

مظفر آباد: وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومتوں نے ہمیشہ کشمیریوں کو سپورٹ کیا، تمام جماعتوں کا اتحاد دیکھ کر بھارت یقیناً پریشان ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مودی نے 2019 میں کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کو بھی چھین لیا، 75 سال میں کشمیر میں لاکھوں مسلمان شہید کیے گئے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مسلمان یکسوئی سے کام کریں تو وہ دن دور نہیں جب ہر ظلم کا حساب لیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت بھی ضروری ہے، اپنی صفوں میں اتحاد اور معاشی استحکام لانا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کو حق دلانا ہے تو پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا، اختلافات بھلانے، سادگی اپنانے اور قربانیوں کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھٹو صاحب نے کہا تھا گھاس کھائیں گے لیکن کشمیر کو آزاد کرائیں گے، کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت بہت مالی چیلنجز ہیں، آئی ایم ایف والے حساب مانگ رہے ہیں، ان کا وفد ایک ایک چیز دیکھ رہا ہے۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close