Featuredپنجاب

ملتان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار، ملزم سے پستول، گولیاں، خودکش جیکٹ برآمد

ملتان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے ایک مبینہ دہشت گرد کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم حماد سے پستول، گولیاں اور کالعدم تنظیم کے اسٹیکرز بھی ملے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملتان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد حماد کو گرفتار کیا گیا، جس سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور کالعدم تنظیم کے اسٹیکرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close