Featuredتجارت

مالی سال کے پہلے 6ماہ کے اخراجات اور آمدن کی رپورٹ جاری

وزارت خزانہ نے مالی سال کے پہلے 6ماہ کے اخراجات اور آمدن کی رپورٹ جاری کردی۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے مقابلے بجٹ خسارے میں 312 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر بجٹ خسارہ 1683 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔4 ہزار 699 ارب آمدن کے مقابلے اخراجات 6362 ارب تک پہنچ گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا دسمبر ایف بی آر نے 3428 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جبکہ صوبوں کے ٹیکس محصولات 303 ارب روپے رہے، اس دوران نان ٹیکس ریونیو 967 ارب روپے رہا۔6 ماہ جاری اخراجات 6 ہزار 31 ارب روپے رہے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی 6 ماہ میں نجکاری سے کوئی آمدن حاصل نہ ہوئی، اس دوران مقامی ذرائع سے 1979 ارب روپے حاصل کئے گئے جبکہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے بیرونی ذرائع سے 296 ارب روپےقرض لیا گیا۔

وزارت خزانہ کے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 ماہ کے دوران سود کی ادائیگیوں پر 2573 ارب روپے جبکہ دفاع پر 638 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ رپوٹ میں کہا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close