Featuredسندھ

میمن مسجد میں عوام نے مجھے محبت سے گھیرا ہوا تھا، ایم کیو ایم کل بھی ایک تھی اورآگے بھی رہے گی:فاروق ستار

کراچی :ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکا کہنا ہے کہ میمن مسجد میں عوام نے مجھے محبت سے گھیرا ہوا تھا،چھ لوگوں نے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا،ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی آگے بھی ایک رہے گی۔

میمن مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر کراچی کے مسائل حل کرنے ہیں ،ہمیں چھ مہینے کے اندرپانی چاہیے، ایم کیوا یم پانی کے مسائل حل کرے گی، ہمیں تو نکاسی آب کے لئے بھی کوئی وسائل نہیں دیے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو بے روزگاری مٹانے کے لیے چھوٹے قرضے چاہییں،کراچی کے لئے ہم سب کو الیکشن لڑنا ہے ،میں نے سب سے آخرمیں اپنی الیکشن مہم کاآغازکیا،آج بھی کہتا ہوں ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی آگے بھی ایک رہے گی،چھ لوگوں نے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا۔ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ میمن مسجد میں عوام نے مجھے محبت سے گھیرا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ میمن مسجد میں نما ز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد میں ہی نمازیوں نے فاروق ستار کو گھیر لیا تھا اور خوب احتجاج کیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close