Featuredپاکستان

ماں اور 4سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کا اعتراف جرم

کشمور : ماں اور کمسن بچی سے زیادتی کے مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ،ملزم رفیق نے بتایا کہ میں نے ساتھی کے ساتھ مل کر تین دن تک بچی سے زیادتی کی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کشمور نے ماں اور چار سالہ بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی کے حوالے سے بتایا کہ بچی کو بازیاب کراکر ظالم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، اے ایس آئی نےفرض شناسی کی مثال قائم کی، اے ایس آئی نے مجرم کی گرفتاری کیلئے خطرناک مشن کیا۔

ایس ایس پی کشمور نے بتایا کہ سرکارکی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، ملزم رفیق ملک نےاعتراف جرم قبول کرلیا ہے اور بتایا کہ ساتھی کے ساتھ مل کرتین دن تک بچی سےزیادتی کی تاہم دوران تفتیش ملزم سےکسی اور کیس کےشواہدنہیں ملے۔

انھوں نے کہا جس کرب سے ہم گزرے ہیں وہ بیان نہیں کرسکتا، جس کو دعاؤں کے بعد اولاد ملی اس نے گھناؤنا کام کیا، کیس میں مکمل اور شفاف ڈی این اے کرائےگئے جبکہ 7 اے ٹی اے کی دفعہ بھی لگائی گئی ہیں۔

ایس ایس پی کشمور کا کہنا تھا کہ بچی کا آپریشن ہوا ہے وہ روبصحت ہورہی ہے، پولیس کی جانب سے بچی کی ہرممکن مددکی جارہی ہے۔

خیال رہے کشمور پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش برڑو نے زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں اور اس کی کمسن بیٹی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے اپنی بیٹی اور بیوی کی قربانی دی۔

ذرائع کے مطابق اے ایس آئی نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی خواہش پر اپنی بیٹی اور بیوی سے بات کروائی ان کو ہوٹل پر بلا کر درندہ صفت زیادتی میں ملوث ایک اہم مرکزی ملزم کو گرفتار کروا کر اپنا اور سندھ پولیس کا نام روشن کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر کمسن بچی کو بازیاب کروالیا ، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جبکہ واقعے میں ملوث دوسرا ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سول سوسائٹی سیاسی و سماجی شخصیات نے پولیس کے جوان اے ایس آئی کی کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے 10 نومبر کو سندھ کے شہر کشمور میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی سے بلایا گیا تھا، ماں اور 4 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فروخت کردیا گیا تھا۔

ماں اور کمسن بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے خفیہ مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی سے بلایا گیا تھا، ماں اور 4 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فروخت کردیا گیا۔

ایس ایچ او کشمور اکبر چنا کا کہنا تھا کہ خاتون اور بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے، رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close